Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں میں توسیع،رابطے پر غور کرینگے،شہبازشریف

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزا کے خلاف نیب اپیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہترین ہے۔انہوں نے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہہم عدالت عظمیٰ کے بھی شکر گزار ہیں۔اس فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی۔ انہوںنے کہا کہ ا گلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل سنے گی ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی امید ہے۔فوجی عدالتوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بارے میں حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا۔حکومت جب رابطہ کرے گی تو اس معاملے پر سوچ بچار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، اس وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملیں۔انہوںنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی میں کمی آئی۔

شیئر: