50 ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا‘ علاقہ خالی
نوابشاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں پیٹرول بہہ گیا۔ ذرائع کے مطابق نوابشاہ میں قاضی احمد کے قریب گزشتہ شب آئل ٹینکر الٹنے سے 50 ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے مقام پر پولیس ناکہ لگا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی بہنے والے پیٹرول پر مٹی ڈالی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں پیٹرول سے آگ لگ جانے کے خطرے کے پیش نظر قریبی مکانات خالی کرا لئے گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔