Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا موقف تبدیل

واشنگٹن ۔۔۔ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے اختتامِ ہفتہ پر کی جانے والی ان ٹویٹس میں دیئے گئے پیغام سے بالکل مختلف ہے جن میں انھوں نے ترکی کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے ترکی کے حوالے سے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ میری صدر اردگان سے بات ہوئی ہے ۔ میں نے واضح کیا ہے کہ ہمارا شدت پسند گروپ داعش کے خلاف جنگ کے بارے موقف کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ اور ترکی کے تجارتی تعلقات کے بارے میں بھی بات کی جس میں اضافے کا بہت امکان ہے۔
 
 

شیئر: