ندیم افضل چن وزیراعظم کے ترجمان مقرر
اسلام آباد ...وزیر اعظم عمران خان نے سابق ایم این اے ندیم افضل چن کو ترجمان برا ئے وزیر اعظم مقرر کر دیا ۔ وزیر اعظم آ فس نے تقرر کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اعزازی حیثیت سے یہ فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے۔