Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی کے عبوری سربراہ کی تقرری عدالت میں چیلنج

نئی دہلی۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے آئی پی ایس افسر ایم ناگیشور راؤ کو مرکزی تفتیشی بیورو  کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت3 رکنی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم کامن كاج کی درخواست پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہرکی۔تنظیم کے وکیل پرشانت بھوشن نے  بنچ کے سامنے معاملےپیش کیااوردرخواست کو18 جنوری تک سماعت کے لئے فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی۔جسٹس گگوئی نے بھوشن سے کہا کہ درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ممکن ہوسکے گی۔واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی اعلی سلیکشن کمیٹی نے آئی پی ایس افسر آلوک ورما کو سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے بعد تقرری معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے  راؤ کوایجنسی کا عبوری ڈائریکٹر مقرر کردیاجسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -87سالہ ماں کو بیٹا اسپتال میں بے یارومددگار چھوڑگیا

شیئر: