جینیاتی خرابیوں کے شکار بھائی بہن
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
برسلز۔۔۔ قدرت نے بنی نوع انسان کو جب سے زمین پر اتارا اور جب سے انسانی آبادی دنیا میں بڑھی اسی وقت سے انسان اپنی ظاہری شکل و صورت کے اعتبار سے تو ایک رہا لیکن ان میں تھوڑی بہت کمی بیشی وقت کے ساتھ ہمیشہ دیکھی گئی۔ انہی کمی بیشیوں کے نتیجے میں کچھ لوگ غیر معمولی طور پر بڑے ،چھوٹے، دراز قد ، پستہ قد ، گورے ، کالے اور دوسری اقسام کے نظر آتے ہیں۔ مگر یہ بات بھی طے ہے کہ یہ سب انسان ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ انسانوں کی غالب اکثریت ایسے لوگوں کو عجیب سمجھتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ بیلجیئم کے ایک بھائی بہن کے ساتھ ہوا ہے۔جو اعضاءکی شکست و ریخت، جلد کی خرابیوں اور قد و قامت کے تمام پہلوﺅں کا سن رسیدگی کی کیفیت سے دوچار ہوجانے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ 20سالہ میشل اور 12سالہ امبر ایک انتہائی عجوبہ قسم کی جینیاتی خرابی سے دوچار ہیں۔ یہ دونوں بھائی بہن پوری دنیا میں موجود اسی قسم کے ان 155افراد میں شامل ہیں جو پریشانی جھیل رہے ہیں۔ طبی ریکارڈ دیکھا جائے تو یہ بیماری بنجامن بٹن ڈیزیز یا (بی بی ڈی) کہلاتی ہے اور پوری دنیا میں ہر 80لاکھ افراد میں سے کوئی ایک اس مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔