Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: بحیرہ عرب میں شیوا جی کا مجسمہ نصب کرنے پر سپریم کورٹ کی پابندی

نئی دہلی۔۔۔سپریم کورٹ نے ممبئی کے قریب بحیرہ عرب میں شیواجی کا مجسمہ نصب کرنے پر پابندی عائد کردی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر وہاں مجسمہ کی تعمیر کا کام روک دیا گیا۔ 11جنوری کو سپریم کورٹ نے ممبئی کے بحیرہ عرب میں مراٹھا جنگجوراجا چھترپتی شیوا جی کا مجسمہ نصب کرنے کے سلسلے میں کنزرویشن ایکشن ٹرسٹ (CAT)کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کو نوٹس جاری کیا ۔سپریم کورٹ نے ممبئی ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکز اور مہاراشٹر حکومت سے جواب طلب کیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں مجوزہ طور پر شیواجی مہاراج میموریل اسکیم کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر پابندی عائد کردی۔چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ نے درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے عدالت میں حاضر ہونیوالے وکیل نیشانت آر کٹنیشورکر نے بتایا کہ نوٹس جاری کرنے کے دوران بنچ نے انہیں حکم دیا کہ وہ حکام سے کہیں کہ مذکورہ مقام پر تعمیراتی سرگرمیاں بند کردیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -خاندان کے 3افراد پرجان لیوا حملہ، پڑوسی زخمیوں کا وڈیو بناتے رہے

شیئر: