Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران5 سال پورے نہیں کرسکیں گے،زرداری

بدین... سابق صد آصف  زرداری نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان  5 سال پو رے کر سکے یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ دوبارہ جا نے کا ارادہ ہے۔ سلکیٹڈ وزیر اعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ بھی لو ۔ ان کی مجھ سے جنگ صرف اٹھا رویں ترمیم پر ہے ۔ ا نہیںکہتا ہوں اتنا دیو ار سے مت لگا وں کہ عوام میرے ہا تھ میں نہ رہیں ۔ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں۔ وہ اپنا حق سمجھتے ہیں۔آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا۔ ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات اور جدوجہد کی۔ آج ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دے رہا ہے۔ حکو مت نے آتے ہی اتنی مہنگائی کر دی کہ عوام کی برداشت ہی ختم ہو گئی ۔ انہو ں نے کہا کہ ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔ زمین ختم ہوگئیں۔ اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر بھی لے لیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے حکومت چلائی ہے ملک بھی چلایا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ڈالراوپرجا رہا ہے ۔حکومت کو علم ہی نہیں،۔بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کے لئے مجھے میرا منسٹرفون کرتا تھا انہیں پتہ ہی نہیں۔ 

شیئر: