Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن : وکٹوریہ آذرنیکا ہارنے پر رو پڑیں

  میلبورن: بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آذرنیکا ٹینس ڈیبیو کے بعد دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن میں ویمنز سنگل کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کے بعد رونے لگیں۔ وہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور اپنی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکیں۔ وکٹوریہ آذرنیکا نے اپنی ناقص فارم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے لیو کی پیدائش اور پھر اس کی تحویل کے لیے قانونی جنگ کے سبب کھیل سے دور رہیں، جس کا اثر ان کے کھیل پر بھی پڑا، 29 سالہ وکٹوریہ آذرنیکا نے اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے ایک بار پھر کھیل میں عروج پر پہنچنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: