Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کے رہنما شاہجہان بلوچ ن لیگ میں شامل

کراچی ...لیاری سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ شاہجہان بلوچ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں نواز شریف کے حوصلے و جذبے کی قدر کرتا ہوں ۔ ملاقات کے بعد شاہجہان بلوچ نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاءکے ہمراہ حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاءنے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قومی جماعت ہے۔ بہت جلد مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ہمارے درمیان موجود ہونگے اور مسلم لیگ (ن) ملک میں پھر حکمرانی کرے گی ۔ 

شیئر: