سیزفائرکی پھر خلاف ورزی،فائرنگ سے 2 زخمی
سیالکوٹ... ہندوستانی فوج نے سیز فائر معاہدے کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فورسزنے سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ 2پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔ ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فائرنگ کی کی زد میں آکر کھیت میں فصل کو پانی لگانے والا کسان افضال شدید زخمی ہوگیا ۔ ہرپال سیکٹرمیں ایک اور پاکستانی شہری مشتاق احمد زخمی ہوا ۔ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے چناب رینجرز کی اقبال شیخ پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ مارٹر گولے گرنے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ چناب رینجرز نے فائرنگ و گولہ باری کا بھر پور جواب دیا۔