Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتر پردیش: شادی کی خوشی میں فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک

مرادآباد۔۔۔اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے موڈا پانڈے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے2 خواتین ہلاک اور 4زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد نے 12 بور کے پستول سے خوشی میں فائرنگ شروع کردی جس سے شادی میں آنے والی6 خواتین روشم، کسم، راج رانی، راج کماری، شیورانی اور سونم زخمی ہوگئیں۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیاجہاں علاج کے دوران روشم اور کسم کی موت ہوگئی جبکہ4خواتین زیر علاج ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ببلو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے اس کےچچیرے داداکشن پال اور ویر پال بھی پہنچے ۔ دونوں سیکیورٹی گارڈ کے ملازم تھے۔ الزام ہے نشے میں دھت ہوکر دونوں نے جم کر فائرنگ شروع کردی جس سے موقع پر موجود خواتین زخمی ہوگئیں۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -وزیر اعظم نے نوجوانوں کو سبز باغ دکھائے، بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی، تیجسوی یاد

شیئر: