پاک،چین تیل و گیس ورکنگ گروپ فعال کرنے پر اتفاق
اسلام آباد... پاکستان اور چین نے تیل و گیس کے ورکنگ گروپ کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چینی سفیر نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کی ۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاوجنگ نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دیں گے۔ غلام سرور خان نے ملاقات کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی رابطوں کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون اور سہو لتیں فراہم کی جائیں گی۔