Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے وزیر معدنیات عمار یاسرمستعفی

 لاہور ... حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے استعفیٰ دیدیا ۔ عمار ےاسر چکوال سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ عمار ےاسر نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کو بھجوا دیا ۔جس میں استعفے کی وجوہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزارت ملک و قوم کی خدمت کیلئے قبول کی تھی لیکن مجھے کام نہیں کرنے دیا جارہا اور رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،بے جا مداخلت سے ٹھیک سے کام نہیں کرپارہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے دباو میں کام کرنے کا عادی نہیں ہوں، وزارت کیلئے نام تجویز کرنے پر قیادت کا مشکور ہوں۔

شیئر: