Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں جامعہ سے فارغ التحصیل پاکستانی طلباءکو الوداعیہ

پاکستانی مندوب کی جانب سے انعامات کی تقسیم، اتحاد سے رہنے کی تلقین
جدہ (جاوید راہو) مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے پاکستانی طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی پاکستانی طلباءکے مندوب وقار احمد سندھی نے کی۔ طلباءکی تعداد تقریبا40 تھی۔سند پانے والے طلباءنے اس عزم کے ساتھ جامعہ کو الوداع کہا کہ ہم پاکستان واپس جاکر دین اور ملک و قوم کی خدمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشی اور غم کے ملے جلے جذبات سے دوچار ہیں۔ ایک جانب ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے ہمیں ڈگری مل رہی ہے ۔ دوسری طرف اس بات کا دکھ ہے کہ اب ہم مدینتہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہوجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں یہاں بار بار آنے کی سعادت بخشے۔ پاکستانی مندوب نے طلباءکو اتحاد و اتفاق اور اخلاص سے کام کی تلقین کی۔ انہوں نے فارغ ہونے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کئے۔
 

شیئر: