بالی وڈسینما میں جمعہ کو چار نئی فلمیں ریلیز کردی گئیں۔ سینما باکس آفس کے مطابق فراڈ سیاں، وہائے چیٹ انڈیا، بومبریا اور اور رنگیلا راجا ریلیز کردی گئیں۔ عمران ہاشمی کی فلم وہائے چیٹ انڈیا ہندکے ناقص تعلیمی نظام اور نقل مافیا پر مبنی ہے جبکہ رنگیلا راجا سے گووندا کئی سالوں بعد ایک بار پھر سینما پر آرہے ہیں۔ اس فلم میں ان کا ڈبل رو ل ہے۔ ایک اور فلم میں ارشد وارثی فراڈ سیاں کے کردار میں سامنے آئے ہیں جو دھوکے سے کئی شادیاں رچاتے او ر پیسہ بٹورتے ہیں۔ فلم بومبریا میں رادھیکا آپٹے اورسدھارتھ ملہوترا کام کررہے ہیں۔