Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی لابنگ فرم کو اربوں روپے ادائیگی کی تحقیقات

اسلام آباد.... وزیراعظم عمران خان نے سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف امریکی لابنگ فرم کو قومی خزانے سے ادائیگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں مشکلات سے نکلنے اور امریکی انتظامیہ سمیت پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی سیاسی صورتحال کی جانب مبذول کروانے کیلئے معروف امریکی لابنگ فرم کو اربوں روپے کی ادائیگی کی تھی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ نواز شریف نے اپنے ذاتی مقاصد کیلئے قومی خزانے سے کتنے فنڈز استعمال کئے۔ واضح رہے کہ نواز شریف پانا مہ پیپرز منظر عام پر آنے کے بعد مشکلات میں گھرے ہوئے تھے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ان کے امیج کو سخت نقصان پہنچایا تھا۔ اس نقصان کے ازالے کیلئے نواز شریف نے امریکی لابنگ فرہم کی خدمات حاصل کی تھیں تاکہ امریکی انتظامیہ کو یہ باور کرایا جاسکے کہ پانامہ پیپرز سمیت دیگر تمام بحرانوں کے پیچھے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے ۔ واضح رہے کہ نواز شریف سے پہلےبے نظیر بھٹو نے بھی ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرکے اپنی وطن اور اقتدار میں واپسی کیلئے جنرل پرویز مشرف کو این آر او پر مجبورکردیا تھا۔ 

شیئر: