چیف جسٹس کا کوئی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ نہیں
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ نئے چیف جسٹس کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹویٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاﺅنٹ موجود نہیں اور ان کے نام سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔ سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردی ہے اور ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کارروائی اور سوشل میڈیا سے تمام جعلی اکاﺅنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔