سنگاپور کی امریکی جنگی طیارے ایف 35خریدنے میں دلچسپی
سنگاپور سٹی۔۔۔سنگا پور کے وزیر دفاع نے کہا کہ اْن کے ملک کے پرانے ایف 16لڑاکا طیاروں کا بہترین متبادل امریکی ایف 35جنگی طیارے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں آزمائشی طور پر اس قسم کے چند طیارے خریدے جائیں گے اور مکمل جائزے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ایف 16 جنگی طیاروں کا دستہ 60 طیاروں پر مشتمل ہے۔ یہ 1998 ء میں خریدے گئے تھے۔ یہ امر اہم ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں سنگا پور کے دفاعی بجٹ کا حجم سب سے بڑا ہے۔