امریکہ میں طوفان اوربرفباری کی پیشگوئی
واشنگٹن ۔۔۔ امریکی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں آنے والا طوفانی نظام مغرب سے ہوتا ہوا مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جو کینیڈا کے قطب شمالی سے چلنے والی ہواﺅں کے نتیجے میں شدت اختیار کر چکا ہے۔امریکہ کے وسط مغربی علاقے میں برفانی طوفان آیا جس کے نتیجے میں علاقے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، پروازیں منسوخ کی گئیں اور اختتام ہفتہ ریل سروس بند کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے امریکہ کے مشرقی خطے کیلئے موسم سرما کی ہنگامی حالت کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ اس وسیع علاقے میں 10 کروڑ لوگ آباد ہیں۔ یہ بات امریکی موسمیات کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے سربراہ رچ اوٹو نے بتائی ہے۔شکاگو میں، جہاں کے مضافات میں8 انچ برف گر چکی ہے۔ شہر کے 2 ہوائی اڈوں پر ایک تہائی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اوٹو نے بتایا کہ طوفان کی نتیجے میں ہفتے کی شام شمال مشرقی علاقے میں2 فٹ (60 سینٹی میٹر) برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔