Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الکاٹیل 1 ایکس اسمارٹ فون متعارف

الکاٹیل کمپنی نے 1 ایکس (2019) اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 5.5 انچ کا ہے اور اس کے لئے ڈریگن ٹیل گلاس پروٹیکشن بھی دی گئی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے اور اس میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون کے ایک الگ وژن کو فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ بھی فروخت کیا جائے گا۔ فون میں میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کے قیمت 120 ڈالر ہے اور اسے رواں سہ ماہی میں ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نوبیا ریڈ میجک مارس فروخت کے لیے پیش

شیئر: