Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے امریکی جنرل کی ملاقات

   راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل جوزف ووٹال کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔علاقائی امن و امان ، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور افغان عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر نے خطے میں امن کی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے۔پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لئے کام کیا۔علاقائی امن و سلامتی کے لئے کوششیں جاری ر کھیں گے۔
 

شیئر: