Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کہوں گا جلد عمران سے ملیں،امریکی سینیٹر

 اسلام آباد...امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں بہترین کام کر رہی ہے۔ملک میں امن آیا ہے۔افغان بارڈر پر باڑ لگانا پاکستان کا اچھا اقدام ہے ۔کانگریس میں اپنے ساتھیوں کو بہتری سے آگاہ کروں گا۔دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے۔ مل کر نمٹنا ہوگا۔پاکستان ہمیں قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر لے گا تو تعلقات میں زیادہ بہتری آئے گی۔ پاکستان ایٹمی ملک ہے۔مستحکم پاکستان امریکہ کے مفادات میں ہے۔پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے خیالات ملتے ہیں۔ ٹرمپ کہونگا جلد عمران خان سے ملاقات کریں ۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہوگا۔ وقت آگیا کہ طالبان میز پر آئیں اور ہتھیار پھینک دیں ۔بغیر امن و استحکام کے افغانستان سے انخلا نہیں ہونا چاہیے۔عمران خان کی موجودگی میں امریکہ کو پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کا اچھا موقع ہے۔امریکی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹرنے کہا کہ افغان عوام کا حق ہے کہ انہیں امن ملے۔ وزیراعظم عمران اور ان کی حکومت کی اپروچ درست ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں ایسا امن چاہتے ہیں جو سب کےلئے فائدہ مند ہو۔ القاعدہ اور داعش کے خطرات حقیقی ہیں، جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں خطرات کا خاتمہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ عسکری آپریشن گیم چینجر ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ پر شک کیا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے افغانستان اور پاکستان اس کے لئے اقتصادی مواقع بنے۔ پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لئے یہاں امن بہت اہم ہے۔ امریکی سینیٹر نے کہاکہ پاکستان ہمیں قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر لے گا تو تعلقات میں زیادہ بہتری آئے گا۔

شیئر: