Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما شو میں سنیل گروورکی واپسی کے امکانات

 
ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ میڈیا کے مطابق سنیل گروور اور کپل شرما ایک ساتھ ”دی کپل شرما شو“ میں جلوہ گر ہوتے تھے لیکن 2017 میں آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ہونےوالی لڑائی دونوں کی علیحدگی کا سبب بن گئی تھی۔دونوں کی لڑائی کے بعد ”دی کپل شرما شو“ کی پوری ٹیم بکھر گئی اور سنیل گروور، علی اصغر سمیت متعدد اداکاروں نے شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔سنیل اور دیگر اداکاروں کے شو چھوڑ جانے کے بعد کپل کا شو بھی ٹی آر پی ریٹنگ میں تنزلی کا شکار ہوگیا جس کے باعث ٹی وی انتظامیہ کو شو ہی بند کرنا پڑا۔شو بند ہونے کے بعد سنیل گروور نے ذاتی حیثیت میں سلمان خان سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں کی فلموں کی تشہیر کی اور کپل کےساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔حال ہی میں سنیل گروور ایک نئے شو’ ’کان پور والے کھرانہ“ کےساتھ ٹی وی پرنمودار ہوئے ہیں لیکن کپل شرما کے ”دی کپل شرما شو، سیزن ٹو“ کے شروع ہونے کے بعد سنیل گروور کے شو کی ٹی آر پی بھی گرگئی ہے۔سنیل گروور نے سلمان خان کےساتھ فلم ”بھارت“ بھی سائن کر رکھی ہے جس کی شوٹنگ کے باعث ان کا شو بھی آف ایئر کردیا گیا ہے لیکن دوسری طرف کپل شرما اور سنیل گروور کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی ہے جس کا باعث سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تہنیتی پیغامات بنے ہیں۔ گزشتہ دنوں کپل شرما نے والدہ کی سالگرہ پر ان کی مسکراتی ہوئی تصویر پوسٹ کرکے مبارکباد دی تھی جس پر سنیل نے بھی ان کی والدہ کو مبارکباد کا پیغام دیا جس کے جواب میں کپل شرما نے سنیل کا شکریہ ادا کیا۔یہی نہیں کپل شرما نے اپنی شادی میں بھی سنیل گروور کو دعوت دی تھی لیکن پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث وہ شرکت نہیں کرسکے تھے تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب سنیل گروور کا نیا شو’ ’کانپور والے کھرانہ“ بند ہونے کے بعد ان کی کپل شرما کے شو میں واپسی کے حوالے سے چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ”بھارت“ کی 35 روزہ شوٹنگ کے بعد سنیل ایک بار پھر کپل شرما شو میں ”ڈاکٹر مشہور گولاٹی“ اور” رنکو بھابھی‘ ‘کے روپ میں نظر آئیں گے۔
 

شیئر: