Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل اور چاڈ کے سفارتی تعلقات بحال

تل ابیب ۔۔۔ اسرائیل اور چاڈ نے سفارتی تعلقات بحال کرلئے۔ اسکا اعلان اسرائیلی وزیراعظم نے چاڈ کا دورہ کرکے کیا۔انہوںنے چاڈ کے صدر ادریس دبی کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ہم چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقا ت بحال کررہے ہیں۔یہ حالیہ برسوں کے دوران ہماری زبردست جدوجہد کا ثمر ہے۔ ہم تاریخ بنا رہے ہیں اوراسرائیل کو نئی بین الاقوامی طاقت میں تبدیل کررہے ہیں۔ چاڈ کے صدر نے کہا کہ تعلقات کی بحالی کے باوجود وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل جاری رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور رہیں گے۔

شیئر: