Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی سرکار میں سادھوؤں کے ’’اچھے دن‘‘

لکھنؤ۔۔۔یوگی حکومت کی جانب سے ا تر پردیش کے سادھو ؤں کوپنشن دینے کی اسکیم نافذ کی جائیگی۔ تمام اضلاع میں حکومت کی جانب سے کیمپ لگا کر عمر رسیدہ پنشن اسکیم کے تحت سادھوؤں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس اسکیم سے فائدہ پہنچایا جائیگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں ابھی تک رائج پنشن اسکیم میں سادھوؤں کو اسلئے شامل نہیں کیا جاتا تھا کہ ان کے پاس معقول دستاویزات موجود نہیں ہوتی تھیں۔یوگی حکومت نے ہر ضلع میں کیمپ لگا کر پنشن پانے والے عمر رسیدہ افراد کے نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں خاص طور پرسادھو ؤں کو شامل کرنے کا پروگرام ہے۔ واضح ہو کہ عام انتخابات سے قبل ریاستی حکومت نے تمام اسکیموں کو زور شور سے نافذ کرنا شروع کردیا ہے جن میں آیوشمااجولا اور سوبھاگیہ جیسی اسکیمیں قابل ذکر ہیں جو عوامی نوعیت کی ہیں ۔ ان اسکیموں پر عملدرآمد کرکے حکومت براہ راست انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -گجرات : 27جنوری کوہاردک پٹیل کی شادی

شیئر: