Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی باشندہ قدیم بس تھائی لینڈ میں دیکھ کر حیران

  نارفوک ۔۔۔ 1960ءکی دہائی میں برطانیہ کے علاقے نارفوک میں چلنے والی مخصوص قسم کی ڈبل ڈیکر بس اس علاقے کی شناخت قرار دی جاتی تھی ۔ برطانوی جوڑا تھائی لینڈ میں چھٹیاں منانے گیاتو اسے یہ دیکھ کر سخت حیرت ہوئی کہ ان بسوںمیں سے ایک بینکاک میںسیاحوں اور مسافروں کی سواری کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ اسٹیورٹ لنٹن نامی برطانوی باشندے نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کیساتھ چھٹیاں منانے بینکا ک گیا تو اسے روٹ ماسٹر نامی قدیم بس دیکھ کر حیرت کا جھٹکا لگا۔ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ یہ بس برطانیہ سے یہاں کیسے پہنچی۔ سرکاری طور پر اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ یہ بسیں متروک قرار دیئے جانے کے بعد فروخت کردی گئی ہیں۔ اس نے اس بس کی تصاویر بناکر انہیں سوشل میڈیا پر ڈالدیا ہے۔ اس نے بتایا کہ اپنے بچپن میں ان بسوں میں سفر کرچکا ہوں اور انہیں یہاں دیکھ کر بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
 

شیئر: