Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سینیٹر سمانی

مکہ مکرمہ میں عنایت خدرانی کی طرف سے عشائیہ ، سرکردہ افراد کی شرکت
    مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی )جمعیت علمائے اسلام صوبہ بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایک اچھے نہج پر چل رہے ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہروقت اور ہر گھڑی تیار اور کمر بستہ ہے۔ مولانا فیض محمد سمانی نے الزاہر میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رکن بھائی عنایت اللہ خدرانی کے طرف سے دیئے گئے پرتکلف عشائیہ کے موقع پر پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی عمر میں برکت عطا فرمائے۔ شاہ سلمان نے حرمین شریفین کی عظیم الشان توسیع کرکے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ مولانا فیض محمد نے کہا کہ سعودی عرب میں حرمین کی برکت سے مکمل امن و امان اور اسلامی قانون نافذ ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ  ہمارے ملک پاکستان کو بھی امن و امان کا گہوارہ بنادے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا کہ پاکستانی بھائی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے مقیم ہیں۔یہاں کے اسلامی قانون کا احترام اور پاسداری کریں۔ کوئی ایسا غلط کام نہ کریں جس سے یہاں کے قانون میں خلل پڑے ۔مولانا قمر الدین نے کہا کہ سعودی عرب میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر پر عملدرآمد ہورہا ہے۔ تقریب میں مولانا مراد بخش الحسنی، مولانا غلام رسول مینگل، شیخ محمد دین بلوشی ،حافظ غلام قادر مردوئی، فیصل جمعہ مردوئی، مولانا عبداللہ قمر، مولانا عبدالحلیم خدرانی، حافظ محمود ملازئی، محمد خدرانی، حافظ عبدالباسط مردوئی، میاں عبیداللہ قمر مردوئی ، عبداللہ خدرانی اور دیگر شریک تھے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -مملکت نے اسلام سے ڈرانے والوں کا مقابلہ مدلل لٹریچر سے کیا، ابتسام الہیٰ ظہیر

شیئر: