Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی رپورٹ کل آئے گی

لاہور...وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی رپورٹ منگل تک آجائے گی پھر دیکھیں کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے ۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق خلیل کے خاندان کیساتھ ہیں ۔متاثرہ خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔جب ساہیوال وا قعہ کی خبر ملی تو اس وقت میانوالی میں تھا ۔ فوری طور پر اعلی سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور اسے 72 گھنٹے کا وقت دیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ کسی کو اٹھاکر اس طرح پھانسی نہیں لگا سکتا۔جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کریں پھر مجھ سے سوال کریں۔رپورٹ ملتے ہی اعلی سطح کا اجلاس ہوگا۔ اس معاملے کو خود دیکھوں گا اور ایکشن کرکے دکھاوں گا۔پرانے پاکستان اور نئے پاکستان کی جے آئی ٹی میں واضح فرق نظر آئے گا۔آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے۔

شیئر: