Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ:غیر ملکی قیدیوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

 باحہ۔۔۔ باحہ کی جیلوں میں منتظمین نے غیر ملکی قیدیوں میں موسم سرما کے ملبوسات تقسیم کئے۔ قیدیوں نے انتہائی ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائیوں نے ہمارے درد کو محسوس کیا اسے ہم کبھی بھول نہیں سکیں گے۔ باحہ میں دعوة سینٹر کے ذمہ داران نے مختلف ممالک کے قیدیوں سے ملاقاتیں کرکے گرم ملبوسات کی تقسیم کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے جیلوں کے منتظمین کی جانب سے تعاون ملنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 
 

شیئر: