نواز شریف کا چوہدری نثار سے ملنے سے پھر انکار
اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے پھر انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لاہور میں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق اور سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے طویل ملاقاتیں کیں ۔ چوہدری نثار نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور وہ اول سے آخر تک مسلم لیگی ہیں، چوہدری نثار ماضی کو بھلاکر آگے بڑھنے کے خواہشمندتھے ۔رانا تنویر میاں نواز شریف اور چوہدری نثار کے مشترکہ دوست ہیں ۔ رانا تنویر نے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ۔ فی الحال نواز شریف کی طرف سے برف نہیں پگھلی ہے ۔