Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان حادثہ، زندہ جلنے والے مسافروں کی تعداد27 ہوگئی

کراچی ...بلوچستان میں حب بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے باعث جھلس کر جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد 27 ہو گئی ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں بیلہ کے مقام پر تصادم ہوا ۔مسافر کوچ اور ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔ کوچ میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے۔ آگ لگنے کے فوری بعد 7 کے قریب مسافر اپنی مدد آپ کے تحت کوچ سے نکلنے میں کامیاب ہوسکے ۔ عینی شاہدین کے مطابق کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث سامنے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ گیس سلنڈردھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: