Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی لاکھ ریال کے زیورات لوٹ لئے

ریاض ۔۔۔ یہاں ایک سعودی شہری کے گھرسے ڈھائی لاکھ ریال سے زیادہ مالیت کے سونے اور الماس کے زیورات لوٹ لئے گئے۔ مقامی شہری نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریاض کے النزھہ محلے میں اسکا مکان ہے۔ نامعلوم افراد اس کے گھر گھس آئے تھے۔ وہ باورچی خانے کا عقبی دروازہ اکھاڑ کر گھر میں گھسے تھے اور وہاں سے 260ہزار ریال مالیت سے زیادہ کے زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کو رپورٹ کردی گئی۔ سراغرسانوں نے جائے وقوعہ سے واردات کرنے والوں کے فنگر پرنٹ حاصل کرلئے ہیں۔
 
 

شیئر: