Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کے کئی علاقوں میں شدید بارش، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی  جس کی وجہ سے درجہ حرارت مزید 6ڈگری نیچے چلاگیا۔شمالی ریلوے نے بتایا کہ تقریباً15ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے 3، 4گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ان میں ہاوڑہ ، نئی دہلی، پروا ایکسپریس ، مالدہ ، دہلی جنکشن، فروخا ایکسپرس، ممبئی امرتسر ایکسپراور دیگر شامل ہیں۔ پوری ،نئی دہلی پروشوتم ایکسپریس 6گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے افسر نے بتایا کہ صفدر گنج ،ویدھ شالا میں 14.8ملی میٹر ، پالم ویدھشالا میں 22.8ملی ، لودھی ویدھ شالا میں 15ملی اور آیا نگر میں 26.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کے بارش کے باعث درجہ حرارت 6ڈگری مزید کم ہوکر 12.5ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیا کے مطابق آج دن بھر بارش اورکا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شہریت ترک کرنے والے جوہری میہول چوکسی کو ضرور ہندوستان لائینگے، وزیر داخلہ

شیئر: