Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک: ماں نے 2بچوں کو ہلاک کرکے خود کشی کرلی

مانڈیا۔۔۔۔۔کرناٹک میں مانڈیا ضلع کے شیوہالی گاؤں میں جلد کے مرض میں مبتلا  2بچوں کے علاج کا بندوبست نہ ہونے سے تنگ آکر 25سالہ خاتون نے دونوں بچوں کوپانی سے بھرے ٹب میں ڈبوکر ہلاک کردیا بعد ازاں ماں نےبھی خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ مرنیوالی پوتما نے دونوں بچوں کو ہلا ک کرنےسے قبل خط تحریر کیا کہ وہ اپنے بچوں کے جلدی مرض میں مبتلا ہونے اور ان کے علاج سے پریشان ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد واقعہ کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  --دہلی کے کئی علاقوں میں شدید بارش، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر

 

شیئر: