پارلیمنٹ میں ملکر چلیں گے ،ن لیگ ،پیپلزپارٹی
اسلام آباد ... پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ منی بجٹ سمیت تمام امور پر ملکر چلیں گے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں خورشید شاہ اور نوید قمر نے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی ۔اجلاس میں طے پایا کہ اپوزیشن اس معاملے میں باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرےگی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی کے تقررکے خلاف درخواست مسترد کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدالت عالیہ کا شکریہ جس نے خوشد آئند فیصلہ دیا ۔ایک سوال پر شہباز شریف نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے مجھ سے ملاقات کی ہے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام ایشو پر مشاورت سے چلیں گے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ منی بجٹ میں تمام امور پر ملکر چلیں گے۔ ایک سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہاکہ آئینی طور پر عدالتوں کو پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ آئین میں اداروں کے کام کرنے کا طریقہ کار موجود ہے جس پر عمل لازمی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت 6 ماہ تیسرا بجٹ لارہی ہے یہ بہت بڑا سوال ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات اور سوالات پارلیمنٹ میں ضرور کرےگی ۔انہوںنے کہاکہ حکومت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے بہت بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔ 6 ماہ ہونے کو ہیں مگر حالات آپ سب کے سامنے ہیں ۔