Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملاعمر کے بیٹے کی ہلاکت کی اطلاعات ، طالبان کی تردید

کابل ... افغان طالبان نے ملا عمر کے بیٹے اور سینئر رہنما ملا محمد یعقوب کی پاکستان میں ہلاکت کی خبروں کی تردید کردی ۔ملا محمد یعقوب طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کے سب سے بڑے بیٹے اور افغانستان کے 15 صوبوںمیں طالبان کے فوجی کمیشن کے سربراہ ہیں۔ ملا عمر یعقوب کی پشاور میں ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہے جسے طالبان نے یکسر مسترد کردیا ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری بیان میں اس خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے ۔ افغان حکومت اپنی شکست اور ندامت کو چھپانے کے لئے اس طرح کے جھوٹ گھڑ رہی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ملا محمد یعقوب کی موت کی خبر سامنے آئی ہو ۔ اس سے قبل 2015 میں بھی افغانستان کی نیشنل اسمبلی کے پہلے ڈپٹی اسپیکر ظاہر قادر نے کوئٹہ میں طالبان رہنما کی موت کا دعویٰ کیا تھا ۔

شیئر: