بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ میں سیاست میں نہیں آرہی تمام توجہ فلموں پر مرکوزہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے کہاہے کہ سیاست میں آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی مجھے کسی جماعت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی دعوت دی گئی ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما نے راہول گاندھی کو خط لکھا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور بھوپال میں حریف جماعت بی جے پی کوہرانے کیلئے موزوں امیدوار ہیں۔