Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی این این کا سعودی لڑکیوں پر پروگرام

ریاض ۔۔۔ امریکی چینل سی این این نے محکمہ شہری دفاع میں ملازمت کرنے والی پہلی 2سعودی خواتین پر خصوصی پروگرام کرکے انکی شجاعت اور جرات کو داد دی۔ سی این این نے اپنی ویب سائٹ پر باتصویر رپورٹ جاری کرکے توجہ دلائی کہ آرامکو نے دسمبر 2018ءکے آخر میں پہلی بار جازیہ الدوسری اور عبیر الجبر انجینیئر لڑکیوں کو فائر بریگیڈ کی ٹریننگ دی۔ ٹریننگ کے 8ہفتے بعد جازیہ اور عبیر فائر بریگیڈ کے شعبے میں پہلی سعودی انجینیئر خواتین کے طورپر تعینات کردی گئیں۔الدوسری نے کہا کہ اس کا خواب تھا کہ وہ فائر بریگیڈ کا حصہ بنے۔ اللہ تعالیٰ نے پورا کردیا۔ میرے والد کو اس پر فخر ہے ۔ جبر نے کہا کہ مجھے باقاعدہ طور پر فائر بریگیڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ میرے لئے باعث فخر وناز ہے۔ سی این این نے بتایا کہ دونوں کو ٹریننگ کے 8ہفتے بعد فائر بریگیڈ میں شمولیت کا سرٹیفکیٹ مل گیاہے۔
 

شیئر: