Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

اسلام آباد:  ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کی فائرنگ سے ڈرائیور سمیت خاندان کے 4 افراد کے قتل کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کیے جانے کے علاوہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل کیا گیا جبکہ 2 افسران معطل کیے گئے۔ علاوہ ازیں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -پشاور: بی آر ٹی منصوبے کے لیے فرانس کا 19 ارب قرض

شیئر: