سانحہ ساہیوال، جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں،عمران خان
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبہ پر سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔اپوزیشن چاہے تو اپنے ارکان دے سکتی ہے یا نئی جے آئی ٹی تشکیل دے سکتی ہے۔اپوزیشن بتائے تحقیقات میں کون سے افسران شامل کرنے ہیں۔ساہیوال واقعہ کے ذمہ داراکیفرکردار تک پہنچانا ہے۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔چاہتے ہیں کہ شفاف تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں۔سانحہ ساہیوال کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔