Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یامی فلم کی کامیابی سے خوش

بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم اپنی نئی فلم” اڑی، دی سرجیکل اسٹرائیک “کے سپرہٹ ثابت ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ مداحوں کی جانب سے فلم کو پسند کرنے اور اتنی محبت ملنے کی خوشی ہے۔ یامی کا کہنا ہے اس فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں فوجیوں سے ملنے کا موقع ملا اور معلوم ہواکہ اصل محنت کیاہے۔ یامی گوتم نے فلم اڑی میںوکی کوشل کے ساتھ ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کیاہے۔فلم اڑی اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
 

شیئر: