Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائیگر، ریتک کے معترف

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، ریتک روشن کو اپنا استاد اور انسپریشن مانتے ہیں۔ حال ہی میں ٹائیگر نے کہا ہے کہ میں نے ریتک روشن کو فلم کے سیٹ پر دن رات سخت محنت کرتے دیکھا ان کے کام کرنے کے آداب بھی دیکھے ہیں۔ ریتک روشن اب پہلے سے بھی کم عمر اور جوان دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹائیگر شروف اور ریتک روشن نئی فلم میں ایکساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ ان دنوں یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دونوں اداکار ڈانسر کا کردار ادا کریں گے۔

 

شیئر: