گروگرام میں 4منزلہ عمارت منہدم،8افراد ملبے تلے دب گئے
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
گروگرام۔۔۔ہریانہ کے گروگرام میں علی الصباح زیر تعمیر4منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ۔ ملبے میں 8افراد کے دبنے کا خدشہ ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور 3امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امداد ور احت رسانی کے کام میں مصروف ہوگئیں۔ایس ڈی ایم سنجیو سنگلا نے بتایا کہ عمارت میں تعمیر کا کام گزشتہ 4ماہ سے جاری تھا جہاں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں اور تعمیری اشیاء بھی انتہائی ناقص استعمال کی جارہی تھیں۔امدادی کاموں میں تقریباً150سے زائد افراد عمارت کا ملبہ ہٹانے اور اس میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔گروگرام کے ڈپٹی کمشنر بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ این ڈی آرایف اور ایس ڈی آر ایف کے دستے بچاؤاور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔عمارت کے مالک کی تلاش جاری ہے ۔تحقیقات کے بعد ہی عمارت زمین بوس ہونے کے اسباب کا علم ہوسکتا ہے۔