Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالات ہمارے حق میں ہورہے ہیں،نواز شریف

لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ۔حکومت کی ناقص پالیسیوں سے حالات مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہو رہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وفاقی وزیر پرویز رشید سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ جارحانہ حکمت عملی اپنا کر علیمہ خان کیس کو اٹھایا جائے۔ ایوان کے اندر اور باہر اس حوالے سے آواز اٹھائی جائے۔ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنما طلال چوہدری کو ہدایت جاری کہ وہ ٹاک شوز میں شرکت کریں اور علیمہ خان کیس کے حوالے سے جارحانہ رویہ اختیار کریں۔ پرویز رشید نے علیمہ خان کیس کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی۔ وکلاءکے ایک وفد نے بھی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ 

شیئر: