واٹر کمپنی کے اہلکار کا ڈھونگ رچنے والوں سے کوئی بھی معاملہ نہ کرنے کی ہدایت
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
ریاض- - - - -نیشنل واٹر کمپنی نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ کمپنی کے اہلکار یا کسی ٹھیکیدار کے ذمہ دار ہونے کا ڈھونگ رچنے والے کسی بھی شخص سے کمپنی امور کی بابت کوئی بھی معاملہ نہ کریں۔ بعض لوگ واٹر کمپنی یا ٹھیکیدار کے نمائندے کی حیثیت سے خود کو پیش کر کے صارفین کو دھوکے دے رہے ہیں جب تک رابطہ کرنے والے کے پاس باقاعدہ شناختی کارڈ نہ ہو یا وہ کمپنی کے لوگو والی گاڑی میں نہ پہنچا ہو ایسی صورت میں کسی بھی رابطہ کرنے والے کو نظرانداز کر دیا جائے اور پہلی فرصت میں کمپنی کی ویب سائٹ یا مشترکہ رابطہ نمبر 920001744یا www.nwc.com.saپر رجوع کریں۔نیشنل واٹر کمپنی نے توجہ دلائی ہے کہ یہ انتباہ ا س وجہ سے دیا جا رہا ہے کیونکہ بعض بہروپیے صارفین کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی یا نکاسی آب کے کنکشن یا کفایت شعاری آلات کی مارکیٹنگ و فروخت یا جرمانوں یا غیر اجازت یافتہ واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے بہانے پیسے اینٹھ رہے ہیں۔ اس قسم کی سرگرمیاں دھوکے باز لوگ کر رہے ہیں۔ کمپنی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔