الفالح نے الجبیل میں سائنسی ریسرچ جہاز ناجل کا افتتاح کر دیا
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
الجبیل- - - - - سعودی وزیر توانائی وصنعت و معدنیات خالد الفالح نے جمعرات کو الجبیل کمرشل پورٹ میں سائنسی ریسرچ جہاز "ناجل"کا افتتاح کر دیا ۔ یہ جہاز خلیج عرب او ربحر احمر میں سائنسی ریسرچ کرے گا۔ الفالح نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کنگ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی سٹی کے ماتحت ہے۔ اس پر تکنیکی عملے کے علاوہ 14اسکالرز تعینات ہیں۔ انہیں ریسرچ کیلئے درکار تمام آلات او رلیبارٹریاں مہیا کی گئی ہیں۔ یہ جہاز 5منزلہ ہے۔ اس پر سمندر کی تہہ کی تصویر لینے والا حساس کیمرہ بھی نصب ہے۔