تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فائرنگ سے زخمی
کراچی.. کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی زخمی ہوگئے۔ رمضان گھانچی نے الزام لگایا کہ یو سی چیئرمین سلمان سومرو کے بیٹے علی سومرو نے فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق رمضان گھانچی علاقے میں پانی کے مسئلہ پر ہونے والا جھگڑا حل کرانے پہنچے تو ان کی تلخ کلامی ہوئی ۔ اس دوران فائرنگ کی گئی۔ رمضان گھانچی کے پاوں پر گولی لگی ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری ٹمبر مارکیٹ میں پانی کی لائن ڈالنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر فائرنگ کی گئی۔