Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ: سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش سمیت30مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

نئی دہلی۔۔۔ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریسی رہنما بھوپندر سنگھ ہڈا کے روہتک میں واقع مکان پر سی بی آئی نے جمعہ کو چھاپہ مارا۔اس وقت بھوپندر ہڈا اپنی رہائش پر موجود تھے۔واضح ہو کہ بھوپندر اور دیگرکئی افراد  کیخلاف سی بی آئی نے مزید نئے کیس درج کئے ہیں۔یہ کیس 2004ء سے 2007ء کے دوران اراضی گھپلے سے متعلق ہیں۔ دہلی، این سی آر میں 30مقامات پر چھاپہ مہم کاآغاز کیا۔ ہڈا پر الزام تھا کہ ان کے دوراقتدار میں نیشنل ہیرالڈ کی معاون کمپنی اے جے ایل کو زمین الاٹ کی گئی تھی جس پر سی بی آئی نے کیس درج کیا تھا۔ پنچکولہ، گڑگاؤں میں بھی اراضی کیس سے متعلق چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں: - - - - -قدرت کا کرشمہ!

شیئر: