Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سفیر شیلٹر ہوم پہنچ گئے،بے گھر افراد کےساتھ کھانا کھایا

اسلام آباد... جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلرنے اسلام آباد میں قائم شیلٹر ہوم کا دورہ کیا ۔ ٹوئٹر پر شیلٹر ہوم کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روزانہ 400 روپے کمانے والا شخص 6سے8افراد پر مشتمل گھرانے کے اخراجات کیسے پورا کرسکتا ہے۔ اسلام آباد میں شیلٹر ہومز کا عملہ بہتر کام کررہا ہے تاہم انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بہت سے افراد کو کھانے کی سہولت میسر نہیں۔انکے پاس رہنے کیلئے گھر نہیں ۔ جرمن سفیر نے مزید کہا کہ شیلٹر ہومز میں بے گھر افراد کے مسائل بھی سنے ۔ ان کی کہانی سن کر افسوس ہوا۔ انہوںنے شیلٹر میں موجود افراد کے ساتھ آلو، انڈہ اور کری بھی کھائی ۔

شیئر: